انتخابی سیاست نہیں کر رہے ملک بچانے نکلے ہیں مولانا سمیع الحق
پاکستان کیخلاف گریٹ گیم جاری ہے، ملالہ پر حملہ امریکا اور اس کے حواریوں نے کیا۔
امریکا اتحادیوں اور دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود افغانستان پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکا ہندوستا ن بھی کشمیر پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا۔
ان خیالات کااظہار دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق اور جماع الدعو پاکستان کے سربراہ حافظ سعید احمد نے تحریک ازادی جموں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ہم انتخابی سیاست نہیں کر رہے اس ملک کو بچانے کیلیے باہر نکلے ہیں پاکستان کے تمام مسالک ہمارا ساتھ دیں شمالی وزیرستان پر فوج کشی کرنے کیلئے امریکہ اور اس کے حواریوں نے ملالہ پر حملہ کیا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ساتھ ہی ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈرون حملوں میں شہید ہونے والی تمام بچیوں اور بچوں کو اتنی ہی توجہ دی جائے جتنی ملالہ کو دی جا رہی ہے۔
پاکستان کے خلاف گریٹ گیم جاری ہے جس میں امریکہ بھارت اسرائیل اور ان کے مقامی ایجنٹ شامل ہیں لیکن ہم اس مذموم ایجنڈے کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے ، مقبوضہ کشمیر کو آزاد کراکے دم لیں گے ، حافظ سعید احمد نے من موہن سنگھ کو مشورہ دیا کہ وہ کشمیر سے فوج کو نکال دے اور اٹوٹ انگ کی رٹ چھوڑ دے اگر یہ فوج خود نہ نکالی گئی تو تمہارا انگ ٹوٹ جائے گا ،کانفرنس کے میزبان سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ازادکشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے تحریک ازادی کبھی کمزور نہیں پڑ سکتی اگر میں جہاد سے غداری کروں تو باپ کے خون سے غداری کروں۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ انڈیا کا پیاز لہسن اور ادرک کھا کر جہاد کی بات نہیں ہو سکتی ،سابق ڈی جی ائی ایس ائی جنرل حمید گل نے کہا ہے کہ سرینگر سے انے والے پانیوں میں کشمیریوں کے لہو کے قطرے شامل ہیں ، انصارالامہ پاکستان کے امیرودفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنماء مولانافضل الرحمن خلیل نے کہاکہ حکومت پاکستان سمیت کوئی عالمی طاقت تحریک کشمیرکوختم نہیں کرسکتی ،اس موقع پر سپاہ صحابہ پاکستان کے سربراہ محمد احمد لدھیانوی، سردار شیام سنگھ، ابتسام الہی ظہیر، چراغ الدین شاہ ،قاری منصور، پروفیسر عبدالرحمن مکی ،سید یوسف شاہ ،امیر حمزہ فاروق کشمیری مشتاق الاسلام عزیر غزالی شیخ عقیل الرحمن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔