رحمن ملک کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ کی جانب سے وفاقی وزیرداخلہ کو خود پیش ہونے کی ہدایت


Numainda Express October 15, 2012
ایفی ڈرین،ایساف کنٹینراوررینٹل پاورمقدمات بھی آج سنے جائینگے، 5بینچ تشکیل. فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت پیرکو(آج) ہوگی۔

سپریم کورٹ نے وزیرداخلہ کو خود پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ رحمٰن ملک کو اسٹیل مل کیس میں عدالتی معاملات میںمداخلت کرنے کے الزام میںتوہین عدالت کاسامناہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے گزشتہ ہفتے کوئٹہ رجسٹری میںاس مقدمے کی سماعت کی تھی لیکن رحمٰن ملک پیش نہیںہوئے تھے۔ علاوہ ازیں آج سابق چیئرمین اوگراتوقیرصادق کے خلاف نیب کی کارروائی اورایفی ڈرین کیس کی سماعت بھی ہوگی۔

این این آئی کے مطابق سپریم کورٹ میںپیر(آج)سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران اصغر خان،مہران اسکینڈل،اوگرا میں توقیرصادق کی کرپشن سے متعلق مقدمہ ،بینک آف پنجاب فراڈکیس،ایساف کنٹینر،رینٹل پاورکیس میںنیب کی رپورٹ، بختیار ڈومکی اہلیہ قتل کیس جیسے اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔ بدھ کودہری شہریت کیس سناجائے گا۔

سابق وزیراعظم بے نظیربھٹوقتل کیس کی دوسری ایف آئی آرکے اندراج کے بارے میں مقدمے کی سماعت کے لیے 5 رکنی لارجربینچ تشکیل دیدیا گیاہے جبکہ مقدمے کی سماعت کے لیے بدھ کاروزمقررکیاگیاہے ۔ فریقین کونوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کازلسٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے ایک لارجراورخصوصی بینچ سمیت 5بینچ رواں ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کریںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں