شام لڑائی میں مزید 63افراد ہلاک مسجد بنوامیہ پر فوج قابض
دمشق میں دھماکے،مردہ خانےسےدرجنوں نعشیں برآمد،لخداربراہیمی ایران پہنچ گئے،شامی حکومت پرکلسٹر بموں کےاستعمال کا الزام.
LONDON:
شام میں اتوارکو بھی سرکاری فوج اورحکومت مخالفین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں اورفضائی بمباری میں کم ازکم63 افراد ہلاک ہوگئے۔
حلب میں سرکاری فوج شدید لڑائی کے بعد تاریخی مسجد بنوامیہ کا قبضہ دوبارہ لینے میں کامیاب ہوگئی۔ فضائی بمباری کے باوجوددمشق کوحلب سے ملانے والی سڑک پرواقع قصبہ میرات النعمان بدستورحکومت مخالفین کے قبضے میں رہا۔ دمشق میں دودھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایک میں سرکاری وکیل کی کارکونشانہ بنایاگیا،وہ اس حملے میں شدیدزخمی ہوگئے،دوسرا خودکش دھماکہ تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادلیب میں سرکاری فوج سارا دن وادی دائف کے فوجی اڈے کا دفاع کرتی رہی،شام اور ترکی نے ایک دوسرے کی فضائی حدودسے پروازیں بندکردی ہیں۔
دمشق کے ایک مردہ خانے سے درجنوں افرادکی نعشیں ملی ہیں۔شام کے بارے میں اقوام متحدہ کے ایلچی لخدار براہیمی شامی حکومت کے اتحادی ملک ایران پہنچے ہیں جہاں وہ ایرانی قیادت سے بحران کے حل پرتبادلہ خیال کرینگے۔ انسانی حقوق کی امریکی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ شام میں حالیہ دنوں میں شہریوں کے خلاف کلسٹر بموں کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔تنظیم کے مطابق باغیوں سے نمٹنے کے لیے شامی حکومت نے روسی ساخت کے کلسٹر بم استعمال کیے ہیں اور یہ جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر سے مختلف علاقوں میں گرائے گئے ہیں۔