الیکشن سے پہلے بہاولپور صوبہ بحال کیا جائے محمد علی درانی

بہاولپور کے سیاسی لوگ صوبہ بحالی کی قرارداد کے بعد خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، گفتگو۔


Numainda Express October 15, 2012
بہاولپور کے سیاسی لوگ صوبہ بحالی کی قرارداد کے بعد خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، گفتگو. فوٹو: فائل

بحالی صوبہ بہاولپور تحریک کے قائد و سابق سینیٹر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ خطہ بہاولپور کے سیاسی لوگ پنجاب اسمبلی میں صوبہ کی قرارداد کے بعد خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔

گذشتہ روز مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی سپورٹ اور نیک نیتی کے جذبے سے ہمیں صوبہ بحالی کا کام جاری رکھنا ہے ۔ اسمبلیوں کے پاس اب وقت کم ہے مگر موجودہ وقت میں اب حکمرانوں کو بہاولپور صوبہ کی بحالی کا آرڈر جاری کرنا ہو گا ۔

تحریک چلانے کے دوران حکومتوں نے اگر علاقہ کی تعمیروترقی کیلئے فنڈ کا رخ بہاولپور کی طرف کر دیا تو یہ نہ سمجھا جائے کہ ہم بہاولپور صوبہ کی بحالی سے ہٹ جائیں گے ہم صرف صوبہ چاہتے ہیں وہ بھی الیکشن سے پہلے ۔ انہوں نے کہا کہ خطہ بہاولپور کے سیاسی لوگ اگر بہاولپور صوبہ کی بحالی سے پیچھے ہٹیں گے تو بہاولپور کی غیور عوام انہیں ہر گز معاف نہیں کریں گے ۔ اب بہاولپور کی عوام جان چکی ہے کہ بہاولپور صوبہ کی بحالی ان کا آئینی حق ہے اور عوام کی طاقت سے بہاولپور صوبہ ضرور بحال ہو گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں