سندھ میں گرمی سے ہلاکتوں پر این ڈی ایم اے نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی

فوج اور رینجرز کے جوانوں نے عوام کو گرمی سے بچانے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں، کور کمانڈر کراچی


ویب ڈیسک June 22, 2015
پی ڈی ایم اے کو صوبے بھر کے نجی و سرکاری اسپتالوں میں ہیلپ لائن اور ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کرنے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

سندھ میں جاری شدید گرمی کی لہر سے ہلاکتوں پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پاک فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں گرمی سے ہلاکتوں پر کور کمانڈر کراچی سے مدد طلب کر لی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر نوٹس لیتے ہوئے پی ڈی ایم اے کو صوبے بھر کے نجی و سرکاری اسپتالوں میں ہیلپ لائن اور ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے کو ہنگامی صورت حال میں ایمبولنس فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

کور کمانڈر کراچی کا کہنا ہے کہ فوج اور رینجرز کے جوانوں نے عوام کو گرمی سے بچانے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث صرف کراچی میں اب تک 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں