محمد حفیظ کو 14 دن کے اندربولنگ ایکشن کا معائنہ کرانا ہوگا آئی سی سی

بولنگ ایکشن ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک محمد حفیظ بولنگ کراسکتے ہیں، آئی سی سی


ویب ڈیسک June 22, 2015
بولنگ ایکشن ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک محمد حفیظ بولنگ کراسکتے ہیں، آئی سی سی ۔ فوٹو:فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں 14 دن کے اندر اپنے ایکشن کا معائنہ کرانا ہوگا۔

آئی سی سی کے اعلامیئے کے مطابق گال ٹیسٹ میں آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک پایا گیا ہے اس لئے انہیں 14 دن کے اندر ایکشن کا معائنہ کرانا ہوگا تاہم بولنگ ایکشن ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک وہ بولنگ کراسکتے ہیں۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی بھی بولر کا دوسری مرتبہ بولنگ ایکشن مشکوک ہونے پراسے ایک سال کے لئے بولنگ کرانے پرپابندی عائد کردی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2014 میں محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا تاہم اپریل 2015 میں کامیاب ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے انہیں بولنگ کرانے کی اجازت دے دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں