بنگلادیش سے عبرتناک شکست بھارتی کپتان کی قیادت سے استعفے کی پیشکش

اگرمیں ٹیم کی خرابی کا سبب ہوں تو استعفیٰ دے کر کسی بھی کھلاڑی کی قیادت میں کھیلنے کو تیار ہوں، ایم ایس دھونی


ویب ڈیسک June 22, 2015
اگرمیں ٹیم کی خرابی کا سبب ہوں تو استعفیٰ دے کر کسی بھی کھلاڑی کی قیادت میں کھیلنے کو تیار ہوں، ایم ایس دھونی. فوٹو:فائل

بنگلادیش سے ون ڈے سیریز میں عبرتناک شکست اور عوام کی جانب سے تنقید سامنے آنے کے بعد بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے قیادت سے استعفے کی پیش کش کردی۔

بنگلادیش سے حیران کن ایک کے بعد ایک شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم کی جیت کی ضمانت دی جائے تو وہ قیادت سے استعفیٰ دینے کو تیارہیں اوراگر وہ خود بطور کپتان ٹیم کے لئے مسئلہ ہیں تو استعفیٰ دے کر کسی بھی کھلاڑی کی قیادت میں کھیلنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ٹیم کی خراب کارکرگی کے وہ خود ذمہ دار ہیں اور ٹیم میں جو کچھ برا ہورہا ہے وہ ان ہی کی وجہ سے ہورہا ہے یہاں تک کہ بنگلادیشی میڈیا بھی منہ چڑا رہا ہے۔

دوسری جانب سابق بھارتی کپتانوں نے دھونی کی حمایت کرتے ہوئے انہیں بطور کپتان کھیلنے کا مشورہ دیا ہے جب کہ سابق کپتانوں اور کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ بنگلادیش سے شکست کے بعد دھونی کو قیادت سے علیحدگی کا اعلان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں وہ 2016 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ٹیم کی قیادت کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں