دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں وزیراعظم نوازشریف

دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغان سیکیورٹی فورسز کا کردار قابل تحسین ہے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک June 22, 2015
دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم، فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے افغان پارلیمنٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں۔

دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے افغان پارلیمنٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے افغان سیکیورٹی فورسز کا کردارقابل تحسین ہے جب کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور ہم افغانستان کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔