آصف زرداری کا وزیراعظم کو خط سندھ میں لوڈ شیڈنگ پر نوٹس لینے کا مطالبہ

وفاق کو بجلی کے بلوں کی مد میں 2.4 ارب روپے ادا کرنے کے باوجود سندھ میں لوڈ شیدنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوا، خط کا متن


ویب ڈیسک June 22, 2015
خط میں وزیراعظم کی توجہ نوڈیرو اور دادو کے چھوٹے پاور پلانٹس کے ٹیرف کے مسئلے پر بھی مرکوز کرائی گئی ہے، فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کو خط لکھا گیا ہے جس میں سندھ میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بدترین گرمی میں سندھ میں 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے رمضان المبارک میں لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہورہاہے لہٰذا وزیراعظم صوبے میں ہونے والی بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں اور اس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کریں۔

خط میں کہا گیا ہےکہ سندھ وفاق کو بجلی کے بلوں کی مد میں 2.4 ارب روپے ادا کرچکا ہے لیکن اس کے باوجود وفاق کی جانب سے صوبے میں لوڈ شیدنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوا جب کہ مئی میں وزیراعظم سے ملاقات کے دوران بھی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ اٹھایا گیا تھا۔ آصف زرداری کی جانب سے بھیجے گئے خط میں وزیراعظم کی توجہ نوڈیرو اور دادو کے چھوٹے پاور پلانٹس کے ٹیرف کے مسئلے پر بھی مرکوز کرائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں