اوباما کی انتخابی مہم میں عطیہ دہندگان کی تعداد 40لاکھ ہوگئی

چھوٹے عطیہ دہندگان کی تعداد زیادہ ہے،181ملین ڈالر ز فنڈ اکٹھا ہوچکا، جریمی برڈ


Online October 15, 2012
چھوٹے عطیہ دہندگان کی تعداد زیادہ ہے،181ملین ڈالر ز فنڈ اکٹھا ہوچکا، جریمی برڈ. فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر اوباما کی انتخابی مہم کے انچارج نے دعویٰ کیا ہے کہ مہم میں عطیہ دہندگان کی تعداد چالیس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انتخابی مہم کے فیلڈ ڈائریکٹر جریمی برڈ کی جانب سے جاری ای میل بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ابامہ کی انتخابی مہم میں چھوٹے عطیہ دہندگان کی تعداد زیادہ ہے اورمجموعی طورپر 40 لاکھ عطیہ دہندگان اس ٹیم میں شامل ہوئے اور گزشتہ ماہ ستمبر تک کل181ملین ڈالر فنڈ ز اکٹھاکیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں