نئے بلدیاتی نظام کانفاذحکمران وامیرطبقے کااولین مقصدہےغنویٰ
حکمران جماعتوں اورنام نہادفرینڈلی اپوزیشن کا کرداراوران کی ساکھ بے معنی ہو کررہ گئی ہے
پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹونے کہاہے کہ پیپلزبلدیاتی آرڈیننس دراصل حکمرانوں اورامیرطبقے کامقصد اولین ہے۔
ہم شہروں کو خوبصورت بنانے اوران کی ترقی چاہتے ہیں لیکن اگربڑے شہروں بالخصوص کراچی کوخوبصورت بنانے اوراسے ترقی دینے کے بہانے کراچی کے محنت کشوں اورغریب عوام بالخصوص کچی آبادی کے مکینوںکوان کی بستیوں سے بے دخل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔70کلفٹن پرپارٹی کی جانب سے قائدعوام کے مزارسے قائداعظم کی مزارتک تحفظ سندھ کے عنوان سے نکالی جانے والی ریلی اورمزارقائدپرجلسے کی کامیابی پرکراچی ڈویژن کے عہدیداراور کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی (شہیدبھٹو) کے کارکن تمام دیگرپارٹیوں کے مقابلے میں بے انتہاپرخلوص ہیں اوروہ پارٹی کاعظیم اثاثہ ہیں۔
سندھ پیپلزبلدیاتی آرڈیننس کے بارے میں انھوں نے کہا کہ محنت کش کسی ملک و شہرکی صنعتی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں لیکن موجودہ حکمران مذکورہ آرڈیننس کے ذریعے محنت کشوں اور غریبوںکوشہرکراچی بیدخل کرناچاہتے ہیں تاکہ ان کی غربت وافلاس میں مزیداضافہ ہو۔عوام پیپلزپارٹی (شہیدبھٹو) اورایسی بے داغ قیادت کی حامل دیگر پارٹیوں سے بڑی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں،عوام پیپلزپارٹی(شہیدبھٹو) کواپنانجات دہندہ تصورکرتے ہیں۔