افغان نائب صدر کریم خلیلی پر قاتلانہ حملہ 8محافظ ہلاک لوگر میں بم دھماکا 3امریکی مارے گئے

طالبان نے حملے اوردھماکے میں تین امریکیوں کی ہلاکت کی ذمے داری قبول کرلی، کریم خلیلی بال بال بچ گئے۔


APP/AFP October 15, 2012
قتل کے واقعہ میں ملوث 5 برطانوی فوجیوں پرفرد جرم عائد کردی گئی، جرمنی کا4ہزار فوجی واپس بلانے کافیصلہ. فوٹو: رائٹرز

افغانستان کے نائب صدر کریم خلیلی کے قافلے پر طالبان کے حملے میں آٹھ محافظ جاں بحق جبکہ وہ خودبال بال بچ گئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ طالبان جنگجوئوں نے اتوارکو شیخ علی شہر میں گورنر ہائوس کے قریب کریم خلیلی کے قافلے پر حملہ کیا۔ طالبان کے ترجمان نے مزید کہا کہ اتوارکی صبح صوبہ لوگر میں اوقع چرخ شہر کے قریب امریکی فوجیوں کے دستے کے راستے میں ایک بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ۔دریں اثناء برطانوی وزارت دفاع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ رائل میرینز کے5 اہلکاروں پر افغانستان میں قتل کے واقعہ میں ملوث ہونے کی بناء پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

جرمنی نے افغانستان سے آئندہ سال اپنے چار ہزار فوجی واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے ایک جرمن جریدے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے خلاف لڑائی میں نیٹو افواج میں جرمنی کے4900 فوجی حصہ لے رہے ہیں جن میں سے جرمن حکومت نے آئندہ سال 4000 فوجی واپس بلانے کافیصلہ کرلیا ہے۔ ادھربرطانیہ رواں سال کے آخر تک افغانستان سے 500جبکہ اگلے سال ساڑھے چار ہزار فوجی نکالے گا۔ برطانوی وزیر دفاع فلپ سیمونڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ افغانستان سے 2013ء کے آخر تک پانچ ہزار فوجی نکالے گا۔2014ء کے آخر تک افغانستان سے تمام فوجی نکالنے کا منصوبہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |