عید الفطر کے بعد پاکستانی فلموں کی نمائش میں تیزی آجائے گی

عید کے فوری بعد چھ سے زائد فلموں کی ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی جاچکی ہے

متعدد پاکستانی فلم پروڈیوسرز جلد از جلد اپنی فلمیں مکمل کرکے اس سال ریلیز کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ فوٹو : فائل

پاکستان میں بننے والی متعدد فلمیں جو ان دنوں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔


ان میں سے چند فلموں کے تو عید کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کرنے کے انتظامامت مکمل ہوچکے ہیں ان میں عید پر تین پاکستانی فلموں کی نمائش اب تک کنفرم ہوچکی ہے جب کہ ہالی ووڈ اور بولی ووڈ کی فلم کی نمائش کے بھی امکانات ہیں ، عید کے فوری بعد چھ سے زائد فلموں کی ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی جاچکی ہے،14اگست کو تین پاکستانی فلموں کی نمائش متوقع ہے۔

ان میں مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی فلم ''مور '' جس کے ڈائریکٹرجامی اور فلم ساز ندیم مانڈوی والا ہیں ، قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر بنائی جانے والی'' جناح'' جس میں ہالی ووڈ کے اداکار آنجہانی کرسٹوفرلی جنھوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم دل دھڑکنے لگا قابل ذکر ہیں، متعدد پاکستانی فلم پروڈیوسرز جلد از جلد اپنی فلمیں مکمل کرکے اس سال ریلیز کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں خیال کیا جارہا ہے کہ2015 میں 25 سے30 پاکستانی فلمیں سنیمائوں کی زینت بنیں گی۔
Load Next Story