کوپاامریکا 2015 میں 8 ٹیموں نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

برازیل نے وینزویلا کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی


ویب ڈیسک June 23, 2015
کوپا امریکا2015 کے لیگ میچز کے بعد برازیل ، ارجنٹائن ، پیرو،چلی ، پیراگوئے ، یوراگوئے ، بولیویا اور کولمبیا نے کوارٹرفائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے، فوٹو:فائل

NEW DEHLI: چلی میں جاری کوپا امریکا 2015 کے لیگ میچز کے بعد برازیل ، ارجنٹائن ، پیرو،چلی ، پیراگوئے ، یوراگوئے ، بولیویا اور کولمبیا نے کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

گروپ سی کے میچ میں برازیل نے وینزویلا کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی، برازیلین ٹیم نے کھیل کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور نویں منٹ میں برازیلی کھلاڑی تھیاگو سلوا نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی جب کہ اس دوران دونوں ٹیموں کی جانب سےایک دوسرے کےگول پوسٹ پر حملے کیے جاتے رہے تاہم کھیل کے دوسرے ہاف میں 51 ویں منٹ پر برازیلی کھلاڑی روبرٹوفلمینو نے بال کو گول پوسٹ کی راہ دکھا کر ٹیم کے لیے فتح کی راہ آسان کری۔

کھیل کے آخری 5 منٹ میں وینزویلا کے کھلاڑی میکو نے گول کرکے برازیل کی برتری کم کردی، برازیل نے فتح کے بعد اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا جب کہ گروپ سی کے دوسرے میچ میں پیرو اور کولمبیا کا مقابلہ بغیر کسی گول کے ختم ہوا تاہم دونوں ٹیموں نے بھی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

دوسری جانب کوارٹرفائنل مقابلے 24 جون سے شروع ہورہے ہیں جس میں پہلا مقابلہ چلی اور یوروگوائے ، دوسرامیچ 25 جون کو بولویواور پیرو کےدرمیان کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا مقابلہ 26 جون کو ارجنٹائن اور کولمبیا اور آخری کوارٹرفائنل 27 جون کو برازیل اور پیراگوئے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں