پورٹ قاسم پر10کھرب 19ارب کی اسمگلنگ کاانکشاف

کسٹم حکام کی ملی بھگت سے ہونیوالی سمگلنگ سے ایف بی آرکوریونیوکی مدمیں اربوں روپے کانقصان ہورہاہے،ذرائع

ایف بی آر مذکورہ رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے جسکے بعد اس بارے میں حتمی فیصلہ کیاجائے گا، ذرائع ۔ فوٹو: فائل

لاہور:
ایف بی آر کے ماتحت ادارے کسٹمزڈپارٹمنٹ کے حکام کی ملی بھگت سے پورٹ قاسم پر 1019ارب روپے کی اسمگلنگ کاانکشاف ہوا ہے۔

اس ضمن میں''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویزکے مطابق ایف بی آرکو بذریعہ ای میل پورٹ قاسم پر ہونیوالی اسمگلنگ کے حوالے سے موصول ہونیوالی رپورٹ میں کسٹمز کے بعض حکام کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جنکی ملی بھگت سے یہ اسمگلنگ ہورہی ہے۔


رپورٹ میں ثبوت کے طور پرکچھ گُڈز ڈکلیئریشن نمبر بھی فراہم کئے گئے ہیں اورایف بی آرسے کہاگیاکہ ان کیسوں کی ہی اگرتحقیقات کرلی جائیں توبہت سے شواہدمل جائینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ حکام کی ملی بھگت سے ہونیوالی سمگلنگ سے ایف بی آرکوریونیوکی مدمیں اربوں روپے کانقصان ہورہاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر مذکورہ رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے جسکے بعد اس بارے میں حتمی فیصلہ کیاجائیگا اس سے قبل بھی ایف بی آر کی جانب سے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی مرتب متعارف کروائی گئی اوراس کیلئے خصوصی ٹاسک فورس اور ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دے رکھی ہیں جواسمگلروں کیخلاف کارروائی کررہے ہیں ۔

 
Load Next Story