ایم کیو ایم رہنما عامر خان سے تفتیش کے بعد چالان عدالت میں پیش

چالان میں عامر خان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک June 23, 2015
چالان میں عامر خان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

پولیس نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان سے تفتیش مکمل کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چالان پیش کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جب کہ اس موقع پر پولیس نے عدالت میں ان سے ہونے والی تفتیش پر مبنی چالان بھی پیش کردیا۔ چالان میں عامر خان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رینجرز نے 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارتے ہوئے عامر خان سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا جہاں عامر خان کو 90 روز حراست میں رکھنے کے بعد مزید تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں