زمبابوے کا دورہ پاکستان روکنے کیلیے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا انکشاف
"را" کے افسر نے زمبابوین ٹیم کے منیجرکو ایس ایم ایس بھیجا جس میں دھمکی دی کہ پاکستان گئے تو زندہ نہیں لوٹو گے۔
KARACHI:
بھارتی خفیہ ایجنسی "را" نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جب کہ اس حوالے سے انکشاف سامنے آیا ہے کہ "را" کے افسر نے زمبابوین ٹیم کے منیجر کو دھمکی آمیز ایس ایم ایس بھی بھیجا تھا۔
پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران صوبائی وزیرداخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے اظہارخیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ زمبابوین کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لئے جب دبئی پہنچی تو وہاں ٹیم منیجر کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر نے دھمکی آمیز ایس ایم ایس بھیجا جس میں کہا گیا کہ اگر وہ پاکستان گئے تو زندہ سلامت واپس نہیں لوٹیں گے اور دھمکی میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر وہ پاکستان پہنچے تو ان کے گلے کاٹ دیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حساس اداروں نے جب تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ جس نمبرسے زمبابوین ٹیم منیجر کو ایس ایم ایس موصول ہوا وہ دہلی میں "را" کے افسر کا ہے۔
شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ "را" کی جانب سے مہمان ٹیم کو دھمکی آمیز پیغام سے متعلق دفترخارجہ کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا جس کے بعد زمبابوین ٹیم کو صدر مملکت کی سیکیورٹی کے برابر سیکیورٹی فراہم کی گئی جب کہ پاک زمبابوے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران گراؤنڈ کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی "را" ہی ملوث ہے۔