سنی تحریک کے مرکز سے گرفتار11 ملزمان 90 روز کیلیے رینجرز کے حوالے

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے سمیت متعدد جرائم میں ملوث ہیں، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک June 23, 2015
رینجرز نے سنی تحریک کے مرکز سے گرفتار 11 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے سنی تحریک کے مرکز سے گرفتار 11 ملزمان کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے سنی تحریک کے مرکز سے گرفتار 11 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں رینجرز نے عدالت سے ملزمان سے تفتیش کے لئے 90 روز کے لئے تحویل میں دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام 11 ملزمان کو 90 روز کے لئے تحویل میں دے دیا۔

دوسری جانب ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے سمیت متعدد جرائم میں ملوث ہیں جن کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔ ملزمان میں رضوان عرف گڈو،عارف منصوری،جواد قادری عرف راجا، اکرم عرف اکرامی کالا،فرحان عرف پاپا، محمد عالم عرف بابا، شکیل احمد، زبیرعلی، سلیمان عرف مرچی، نور عالم اور عمران سعیدی عرف نورانی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں