برطانوی پولیس کو عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان سے تفتیش کی اجازت دیدی چوہدری نثار

میٹروپولیٹن پولیس چند روز میں اسلام آباد پہنچے گی جہاں زیرحراست تینوں ملزمان سے تفتیش کی جائے گی، وفاقی وزیرداخلہ


ویب ڈیسک June 23, 2015
ڈاکٹرعمران فاروق کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، وفاقی وزیرداخلہ- فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لئے برطانیہ کو اجازت دے دی اور میٹروپولیٹن پولیس کی ٹیم پاکستان پہنچے گی۔

https://img.express.pk/media/images/q109/q109.webp

https://img.express.pk/media/images/imran-farooq/imran-farooq.webp

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری کا قتل دیارغیرمیں ہوا اس لئے برطانوی حکومت اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے جب کہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں 3 اہم ملزمان حراست میں ہیں جن میں سے 2 اب بھی ایف سی کی حراست میں کوئٹہ میں موجود ہیں جنہیں اسلام آباد لایا جائے گا تاکہ میٹروپولیٹن پولیس نے ملزمان سے جو تفتیش کرنی ہے وہ اسلام آباد میں کی جائے اور یہ تفتیش آئندہ چند روز میں شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضمانت دیتا ہوں کہ عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش بالکل غیرجانبدار ہوگی اور اس کیس کو ایم کیو ایم سے نہ جوڑا جائے کیوں کہ ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کی جانب سے کئی باریہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

https://img.express.pk/media/images/q128/q128.webp

https://img.express.pk/media/images/scotland/scotland.webp

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی اداروں کی معاونت ہماری ذمے داری ہے اور برطانوی پولیس زیرحراست ملزمان سے براہ راست انٹرویو کریں گی یا تفتیش کے دوران ہمارے لوگ بھی اس میں شامل ہوں گے اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا جب کہ اس حوالے سے جے آئی ٹی بنے گی جو تفتیش مکمل کرکے برطانوی پولیس سے تبادلہ کرے گی۔

https://img.express.pk/media/images/q221/q221.webp

https://img.express.pk/media/images/zardari/zardari.webp

پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے فوج سے متعلق بیان پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے قوم کے سامنے کسی ادارے کا نہیں بلکہ اپنا مذاق اڑایا ہے اور ان کے بیان کے بعد جو وضاحتیں سامنے آرہی ہیں وہ اس سے بھی بڑا مذاق ہے اس لئے انہیں اپنے بیان کی براہ راست وضاحت کرنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ آصف زرداری کو ایسی تقریر نہیں کرنی چاہیئے تھی جس کی وضاحتیں دینا پڑیں اور پارٹی قائدین کو اس قسم کی تقریر نہیں کرنی چاہئے جب کہ انہوں نے اس موقع پر شعر بھی پڑھا؛ ''جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پرظفر ۔۔ آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہیئے''۔

https://img.express.pk/media/images/q319/q319.webp

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں