کولمبو میں پریکٹس سیشن کے دوران حارث سہیل زخمی ہوگئے

حارث سہیل کی انجری کی شدت زیادہ ہے اور وہ کولمبو ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے اس لئے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا


ویب ڈیسک June 23, 2015
حارث سہیل کولمبو ٹیسٹ سے قبل لگائے گئے پریکٹس سیشن میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔ فوٹو:فائل

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر حارث سہیل پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے جنہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کولمبو ٹیسٹ کے لئے پریکٹس کیمپ کے دوران مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حارث سہیل کی انجری کی شدت زیادہ ہے اور وہ کولمبو ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے اس لئے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں