وفاقی وزیر پانی و بجلی کا سندھ حکومت کو خط بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ

سندھ حکومت نے بجلی کے بقایاجات کی ادائیگی میں مسلسل تاخیر کی جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا، خط کا متن


ویب ڈیسک June 23, 2015
اگر ادائیگیاں نہ کی گئیں تو سرکاری اداروں کے کنکشن کاٹنے کے سواکوئی چارہ نہیں ہوگا، خواجہ آصف، فوٹو:فائل

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی جانب سے سندھ کے وزیر توانائی مراد علی شاہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں صوبے سے 60 ارب روپے کے بجلی بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وزیر پانی بجلی خواجہ آصف کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے بجلی کے بقایاجات کی ادائیگی میں مسلسل تاخیر کی جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا جب کہ صوبائی حکومت نے بقایاجات کی جو رقم دینے پر رضا مندی ظاہر کی تھی وہ بھی ادا نہیں کیے گئے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے حیسکو اور سیپکو کو سرکاری اداروں کے کنکشن کاٹنے سے روک رکھا ہے اسی لیے صوبائی حکومت 60 ارب روپے کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کرے اور اگر ادائیگیاں نہ کی گئیں تو سرکاری اداروں کے کنکشن کاٹنے کے سواکوئی چارہ نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں