کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیوں میں 10 دہشت گرد ہلاک

سپر ہائی وے کے قریب 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، ترجمان رینجرز

دہشت گردوں کی فائرنگ 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے ،ترجمان رینجرز، فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ اس دوران ملزمان کی فائرنگ سے 3 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔


ترجمان رینجرز کے مطابق سپر ہائی وے کے قریب کاٹھور کے مقام پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا جس کے بعد رینجرز کی جانب سے جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو رمضان کے دوران صوبے میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے جب کہ ان کے قبضے سے ایس ایم جی ، خودکش جیکٹس اور دیگر بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے منگھو پیر اور سلطان آباد میں بھی کارروائیاں کیں جس میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
Load Next Story