سندھ حکومت کا آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

تعطیل کا مقصد عوام کو لوڈشیڈنگ سے بچانا ہے تاکہ سرکاری ادارں کی بجلی عوام کو مہیا کی جاسکے، شرجیل میمن


ویب ڈیسک June 24, 2015
تعطیل کا مقصد عوام کو لوڈشیڈنگ سے بچانا ہے تاکہ سرکاری ادارں کی بجلی عوام کو مہیا کی جاسکے، شرجیل میمن، فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جب کہ صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ فیصلہ عوام کو لوڈشیڈنگ سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبے بھر میں عام تعطیل کا فیصلہ شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے بچانا ہے تاکہ سرکاری اداروں میں استعمال ہونے والی بجلی عوام کو فراہم کی جاسکے تاہم تعطیل کا اطلاق صرف سرکاری اداروں پر ہوگا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت آج وزیراعلیٰ سندھ کی قیادت میں وفاقی حکومت اور کے االیکڑک کے خلاف سندھ اسمبلی کے احاطے میں دھرنا بھی دے گی جس میں پیپلزپارٹی کے وزراء اور ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔

اس سے قبل ایک بیان میں صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا شہر میں گرمی کے باعث ہونے والی اموات کی ذمے داری وفاقی وزارت پانی وبجلی اور کے الیکٹرک ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں