نیب کا ملک بھرمیں لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی کااعلان
لاہورمیں کریک ڈاؤن شروع، کراچی میں بینظیر ہاؤسنگ سیل کا چیئرمین گرفتار
نیب نے ملک بھر میں لینڈ مافیا کے سرغنہ افراد کیخلاف کارروائی کاا علان کردیا ہے۔
نجی و سرکاری املاک پر جعلی دستاویزات اور غیر قانونی طریقوں کے ساتھ قابض ہونے والوں کیخلاف چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر نیب نے کارروائیاں شروع کر دی ہیں، اس سلسلے میں نیب لاہور نے لاہور میں لینڈ مافیاکیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ۔
زبیر عزیزخواجہ کو ایل ڈی اے کے افسران کے ساتھ مل کرسرکاری اور نجی املاک کی جعلی دستاویزات پر پلاٹوں پرقبضوں کا الزام ہے۔نیب نے اس الزام میں پہلے محمد فیاض کوگرفتارکیا ہے، ملزمان جعلی دستاویزات پر پلاٹوں کی خرید و فروخت کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے رقوم بٹوررہے تھے ۔
نیب ہیڈکوارٹرز سے جاری بیان کے مطابق لاہور میں لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی کو نیب کی ملک بھر میں لینڈ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا حصہ قراردیاگیا ہے۔