کراچی میں جوتے کے گودام میں آگ لگنے سے کروڑوں کا سامان جل کر راکھ
آگ کے باعث گودام کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی جب کہ کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔
شیرشاہ کے علاقے میں گودام میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیرشاہ کے علاقے سائٹ میں واقع جوتے کے گودام میں صبح آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر 2 گوداموں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث گودام کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی جب کہ آگ لگنے سے کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی اور گودام میں آگ بجھانے کے آلات موجود نہ ہونے کے باعث آگ تیسرے درجے کی ہوگئی جب کہ آگ پر قابو پانے کے لئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا اس کے علاوہ سول ایوی ایشن، کے پی ٹی اور پاک بحریہ سے بھی مدد طلب کی گئی۔