قومی اسمبلی میں اقتصادی راہداری کی نگرانی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کےقیام کی تحریک منظور
پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے 21 اراکین شامل ہوں گے، تحریک
قومی اسمبلی نے اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کرلی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے تحریک پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طورپرمنظور کرلیا، تحریک کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے 21 اراکین شامل ہوں گے، یہ کمیٹی اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کرے گی۔
واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت آل پارٹی کانفرنس میں کیا گیا تھا۔