پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش کراچی میں ابر کرم برسنے کے امکانات ماند پڑگئے

سمندری ہواؤں کی بحالی کی وجہ سے کراچی سمیت زیریں سندھ میں موسم معمول پر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 24, 2015
زیریں سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوارجب کہ کراچی میں بارش ہونے کے امکانات ماند پڑ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، ہری پور اور مانسہرہ سمیت دیگر شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر،سرگودھا، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیول، ملتان،بہاولپور، ڈی آئی خان، ڈی جی خان اور میرپور خاص ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مردان، قلات، ژوب، سکھر، لاڑکانہ، سبی، حیدرآباد، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیریں سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور آج سے سمندری ہواؤں کی بحالی کی وجہ سے کراچی سمیت زیریں سندھ میں موسم معمول پر آنے کا امکان ہے تاہم بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کے کم دباؤ کا رخ بھارتی ریاست گجرات کی جانب ہونے سے کراچی میں بارش کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |