ملالہ کا مزید علاج برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں کیاجائےگا

ملالہ یوسف زئی کو مزید علاج کے لئے برطانیہ بھیجنے کے لئے یو اے ای سے خصوصی ایئر ایمبولینس منگوائی گئی۔


ویب ڈیسک October 15, 2012
ملالہ یوسف زئی کو مزید علاج کے لئے برطانیہ بھیجنے کے لئے یو اے ای سے خصوصی ایئر ایمبولینس منگوائی گئی۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

NEW DEHLI: ملالہ یوسف زئی کوایئرایمبولنس کے ذریعے برطانیہ منتقل کردیا گیا جہاں برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں ان کا مزید علاج کیاجائےگا.

ملالہ کو مزید علاج کے لئےبرطانیہ روانہ کرنے کے لئے یواے ای کی خصوصی ایئرایمبولینس منگوائی گئی۔ ملالہ کے ساتھ ایئرایمبولینس میں آرمی کے انتہائی نگہداشت کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم بھی ساتھ گئی ہے۔

اس سے قبل راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ملالہ یوسف زئی کو آزمائشی طور پر کچھ دیر کے لئے وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا جو کامیاب رہا اسی صورتحال کے پیش نظرانہیں بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق ملالہ کو طویل عرصے تک علاج کی ضرورت ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں