بی بی سی کی رپورٹ سنگین ہے متحدہ ساکھ بچانے کے لیے عدالت جائے خواجہ آصف

تردید کرنے اورٹیبل اسٹوری کہنے سے جان نہیں چھوٹے گی،رقم لے کر بھارت کا ساتھ دینے والے پاکستانی نہیں، وزیردفاع


ویب ڈیسک June 24, 2015
خبر کی تردید کرنے اور ٹیبل اسٹوری کہنے سے جان نہیں چھوٹ سکتی، خواجہ آصف۔ فوٹو: فائل

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بی بی سی کے الزامات سچ نکلے تو یہ ثابت ہوجائے گا کہ ایم کیو ایم والے محب وطن نہیں بلکہ ہندوستانی ہیں جو محض پیسوں کی خاطر بھارت کا ساتھ دیتے رہے۔

https://img.express.pk/media/images/q129/q129.webp

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی ایک بڑی نمائندہ جماعت ہے جو صوبائی اور وفاقی حکومتوں کا حصہ بھی رہی لہٰذا بی بی سی کی رپورٹ کی صرف تردید کرنے اور اسے ٹیبل اسٹوری کہنے سے جان نہیں چھوٹ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اپنی ساکھ بچانے کے لیے عدالت سے رابطہ کرنا چاہیے اور برطانیہ کا عدالتی نظام بہت مضبوط ہے جس سے سچ اور جھوٹ کا پتا چل جائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q130/q130.webp

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بی بی سی کے الزامات سچ نکلے تو یہ ثابت ہوجائے گا کہ ایم کیو ایم والے محب وطن نہیں بلکہ ہندوستانی ہیں جو محض پیسوں کی خاطر بھارت کا ساتھ دیتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی جنگ لڑرہا ہے ایسے میں ملک کی سیاسی جماعت کے خلاف اتنا سنگین الزام لگنا آپریشن ضرب عضب کو سبوتاژ کرسکتا ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں