جسٹن بیبر کا لیپ ٹاپ چوری ہونے کی خبر جھوٹ نہیں تھی مینجر

چوری شدہ ویڈیو جسٹن بیبر کے نئے گانے "بیوٹی اینڈ بِیسٹ" کی تھی۔


ویب ڈیسک October 15, 2012
چوری شدہ ویڈیو جسٹن بیبر کے نئے گانے "بیوٹی اینڈ بِیسٹ" کی تھی۔ فوٹو اے ایف پی

کینڈین گلوکار جسٹن بیبر کے مینجر کا کہنا تھا کہ بیبر کا لیپ ٹاپ چوری ہونے کی خبر جھوٹ نہیں تھی۔

جسٹن بیبر نےچند روز پہلے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر پیغام جاری کیا تھا کہ امریکی شہر ٹکوماہ میں ایک شو کے دوران ان کا لیپ ٹاپ چوری ہو گیا جس میں ان کی نجی تصویریں اور ویڈیوز ہیں، چوری شدہ ویڈیو کے انٹرنیٹ پر منظر عام پر آنے کے بعد کئی سوال کھڑے ہو گئے، منظر عام پر آنے والی فوٹیج جسٹن بیبر کے نئے گانے "بیوٹی اینڈ بِیسٹ" کی تھی۔

ماہرین نے اسے بیبر کی جانب سے پبلسسٹی اسٹنٹ قرار دیا ہے جبکہ بیبر کی ترجمان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوے کہا کہ لیپ ٹاپ حقیقت میں چوری ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں