نئی تجارتی پالیسی تیار برآمدی ہدف50ارب ڈالر مقرر

پالیسی میں ایسے اہداف رکھے گئے ہیں جن پر عملدرآمد ہو سکے کیونکہ سابقہ تجارتی پالیسی پر عملدرآمد نہیں ہو سکاہے


اظہر جتوئی June 25, 2015
ہمسایہ ممالک خصوصاً افغانستان، ایران، چین، ترکمانستان، تاجکستان، ترکی، ازبکستان سے تجارت کو ترجیح دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

MULTAN: وفاقی حکومت نے نئی تجارتی پالیسی کو حتمی شکل دے دی،برآمدی ہدف 50 ارب ڈالر مقرر کر دیا گیا، جولائی کے دوسرے ہفتے میں پالیسی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

وزارت تجارت کے مطابق نئی تجارتی پالیسی کی تیاری کا پراسس مکمل ہوگیا ہے، پالیسی میں ایسے اہداف رکھے گئے ہیں جن پر عملدرآمد ہو سکے کیونکہ سابقہ تجارتی پالیسی پر عملدرآمد نہیں ہو سکاہے، نئی پالیسی میں ویلیو ایڈیشن پر زور دیا گیا ہے تاکہ برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے، نئی تجارتی پالیسی میں عالمی اسٹینڈرڈکو بھی فوکس کیا گیا ہے۔

ہمسایہ ممالک خصوصاً افغانستان، ایران، چین، ترکمانستان، تاجکستان، ترکی، ازبکستان سے تجارت کو ترجیح دی جائے گی، نئی پالیسی کے تحت پاکستانی خام مال کو ویلیو ایڈیشن کی طرف شفٹ کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ کمایا جا سکے، عالمی چیلنجز کے مقابلے کے لیے اشیا کا معیار بہتر بنایا جائے گا اور ان کی ٹیسٹنگ کے مسائل کو بھی اب پاکستان کے اندر حل کیا جائے گا، عالمی سطح پر اشیا کی برآمد کے حوالے سے آنے والے ٹیکنیکل مسائل کو حل کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں