حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہونا افسوسناک ہےمصباح

حفیظ کا ایکشن ایک بار پھر مشکوک رپورٹ ہونا افسوسناک ہے مگر وہ کولمبو ٹیسٹ میں بولنگ کر سکیں گے، مصباح الحق


Sports Desk June 25, 2015
حفیظ کا ایکشن ایک بار پھر مشکوک رپورٹ ہونا افسوسناک ہے مگر وہ کولمبو ٹیسٹ میں بولنگ کر سکیں گے، مصباح الحق۔ فوٹو: فائل

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ حفیظ کا ایکشن ایک بار پھر مشکوک رپورٹ ہونا افسوسناک ہے مگر وہ کولمبو ٹیسٹ میں بولنگ کر سکیں گے، یہ ٹیم کیلیے ایک پلس پوائنٹ ہے،کپتان نے کہا کہ حفیظ پہلے اپنا ایکشن کلیئر کروا چکے لیکن بدقسمتی سے ایک بار پھر ریڈار میں آگئے ہیں۔

مصباح نے سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ کے بارے میں کہا کہ ہم ان کا احترام کرتے اور بخوبی علم ہے کہ وہ سری لنکا کے ٹاپ پرفارمر ہیں، گال میں ہم نے ان کا عمدگی سے سامنا کیا مگر یہ ایک نیا میچ اور اس میں بھی ان کے خلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔