نیوزی لینڈ کے خلاف اسٹوکس کی تیز ترین گیند نے اسٹمپ ہی توڑ دی
بین اسٹوکس نے اس میچ کے اپنے تین اوورز میں 24 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف انگلش فاسٹ بولر بین اسٹوکس کی تیز ترین گیند نے اسٹمپ ہی توڑ دی۔ کولمن منرو ان کی گیند کو کھیل ہی نہیں پائے۔
جس نے نہ صرف بیلز اڑائیں بلکہ اسٹمپ کا اوپری حصہ بھی ٹوٹ کر فضا میں اڑ گیا۔ تھوڑی دیر کھیل رکا رہا، اس دوران امپائرز نے دوسری اسٹمپ منگوا کر ٹوٹی ہوئی سے تبدیل کی۔ بین اسٹوکس نے اس میچ کے اپنے تین اوورز میں 24 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔