ناقابل برداشت گرمی کے باعث توڑے گئے روزے کی صرف قضا لازم ہے کفارہ نہیں مفتی منیب

قرآن مجید میں 4 مقامات پر حالتِ اضطرار میں جان بچانے کی حد تک حرام سے استفادے کی اجازت دی ہے، مفتی منیب

قرآن مجید میں 4 مقامات پر حالتِ اضطرار میں جان بچانے کی حد تک حرام سے استفادے کی اجازت دی ہے، مفتی منیب۔ فوٹو : فائل

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ جان کوخطرہ لاحق ہونے کی صورت میں روزہ توڑدیناچاہیے اورناقابل برداشت گرمی کے باعث توڑے گئے روزے کی صرف قضالازم ہے، کفارہ نہیں۔


انھوں نے بدھ کو ایک بیان میں کہاکہ اس ماہِ رمضان المبارک میں کراچی میں ریکارڈ گرمی ہوئی اور بجلی کے بحران نے اس اذیت کو دوآتشہ کردیا، کئی اموات ہوئیں اور بعض اموات کے بارے میں اخبارات میں رپورٹ کیا گیاہے کہ وہ روزے کی حالت میں فوت ہوئے۔

اگر کسی شخص پر روزے کی حالت میں گرمی کی شدت کی وجہ سے کسی مہلک بیماری کا حملہ ہوجائے یا اس کے لیے بیماری یا گرمی ناقابلِ برداشت ہوجائے تو ایسی صورت میں روزہ توڑدینا چاہیے اور اس کی صرف قضا لازم ہوگی، کفّارہ نہیں۔ مفتی منیب نے کہا کہ قرآن مجید میں 4 مقامات پر حالتِ اضطرار میں جان بچانے کی حد تک حرام سے استفادے کی اجازت دی ہے۔
Load Next Story