طالبان کےخلاف آپریشن کی حمایت کرتے ہیں صاحبزادہ فضل کریم

سنی اتحاد کونسل طالبان کےخلاف آپریشن کی حمایت کرتی ہے۔فضل کریم


ویب ڈیسک October 15, 2012
ملک میں کرپشن، دہشت گردی اور لاقانونیت کا بازار گرم ہے, فضل کریم ، فوٹو ایکسپریس

صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل طالبان کےخلاف آپریشن کی حمایت کرتی ہے۔

ٹرین مارچ جب ملتان ریلوے اسٹیشن پہنچا تو جماعت اہلسنت کے کارکنوں نے شرکاء کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ ٹرین مارچ کا مقصد اوآئی سی کےاجلاس میں گستاخ رسول کےخلاف قانون سازی کرانا اور اسے سزا دلانا ہے۔

صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ قرآن وسنت کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں کرپشن، دہشت گردی اور لاقانونیت کا بازار گرم ہے، سنی اتحاد کونسل طالبان کےخلاف آپریشن کی حمایت کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں