’’سیودی چلڈرن‘‘ پر پابندی ختم اسلام آباد دفتر دوبارہ کھول دیا گیا

وزارت داخلہ کے زبانی احکام پر دفتر ڈی سیل کیا، اسسٹنٹ کمشنر، ملک بھر میں آپریشنزکی بحالی میں وقت لگے گا، این جی او


AFP/Numainda Express June 25, 2015
دفتر کو6 ماہ کام کرنے کی اجازت پرکھولا گیا، سیودی چلڈرن کے پاکستان میں73میں سے13دفاتر کوکام کی اجازت دی گئی ہے فوٹو : فائل

KARACHI: وفاقی حکومت نے بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم سیودی چلڈرن پر عائد پابندی اٹھا لی ہے اور اس کے اسلام آباد میں قائم مین دفتر کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے تاہم تنظیم کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس کے آپریشنزکی بحالی میں وقت لگے گا۔

سیودی چلڈرن کے میڈیا رابطہ کار سعید احمد نے تصدیق کی کہ ان کی تنظیم کے تھانہ کوہسارکی حدود میں مارگلہ روڈ پر واقع دفتر کو ضلعی حکام نے کھول دیا ہے، انھوں نے دفتر کھولنے اور آپریشنز بحال کرنے کے حکومتی فیصلے کی تحسین کی. اسسٹنٹ کمشنر سٹی سرکل کامران چیمہ نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے سیودی چلڈرن کے دفتر کو ڈی سیل کرنے کے زبانی احکام ملے جن کی پولیس کے ذریعے تعمیل کردی گئی۔

انھوں نے کہاکہ وزارت داخلہ کی طرف سے تحریری احکام موصول نہیں ہوئے جس میں ان وجوہ کا بھی ذکر ہوگا جن کو بنیاد بناتے ہوئے دفاترکھولنے کا فیصلہ کیا گیا، اسلام آباد انتظامیہ کے اہلکاروں نے یہ نہیں بتایاکہ وزارت داخلہ کے کس افسرکے حکم پر دفترکو دوبارہ کھولاگیا۔ دفتر کو6 ماہ کام کرنے کی اجازت پرکھولا گیا، سیودی چلڈرن کے پاکستان میں73میں سے13دفاتر کوکام کی اجازت دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں