چاہے کیساہی ظلم وجبر اختیارکیاجائے باطل قوتوں کے آگے سرنہیں جھکاؤں گا الطاف حسین

ایم کیوایم کےدشمن عناصرتحریک کوختم کرنےکےدرپےہیں لیکن میں کسی بھی قیمت پر اپنی جدوجہدسے دستبردارنہیں ہوں گا،الطاف حسین


ویب ڈیسک June 25, 2015
ایم کیوایم کے دشمن عناصرتحریک کوختم کرنے کے درپے ہیں لیکن میں کسی بھی قیمت پر اپنی جدوجہدسے دستبردارنہیں ہوں گا،الطاف حسین۔ فوٹو : فائل

KARACHI:

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ چاہے کیساہی ظلم وجبر اختیارکیاجائے ظالم اورباطل قوتوں کے آگے سرنہیں جھکاؤں گا۔


ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر رابطہ کمیٹی اورتنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ غریبوں اورمتوسط طبقہ کی واحدنمائندہ جماعت ایم کیوایم کوکچلنے اورختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، چاہے کیساہی ظلم وجبر اختیارکر لیا جائے ظالم اورباطل قوتوں کے آگے سرنہیں جھکاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہردورمیں امن ومحبت کا پیغام دیا اورمحروم لوگوں کے حقوق کی بات کی لیکن ہمیں تعصب کانشانہ بنایاجارہاہے، اسی طرح کی نفرت اورتعصب نے ملک کو دولخت کردیا لیکن اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا گیا اورآج بھی اسی طرح کا تعصب برتاجارہا ہے۔

قائد ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ میں نے پیسے اورلوٹ مارکی سیاست نہیں کی، اگر میں پیسے کمانے والا ہوتا تو آج میں ملک کا امیرترین انسان ہوتا، ملک کاواحدرہنماہوں جس کانہ توپورے پاکستان میں کوئی ذاتی گھرہے اورنہ ہی پوری دنیامیں کہیں کوئی جائیدادہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کے دشمن عناصرتحریک کوختم کرنے کے درپے ہیں لیکن میں کسی بھی قیمت پر اپنی جدوجہدسے دستبردارنہیں ہوں گا، چاہے میری جان چلی جائے لیکن کسی بھی قیمت پر باطل قوتوں کے آگے نہیں جھکوں گا۔ انہوں نے ذمہ داروں سے کہاکہ یہ آزمائش کاوقت ہے ، آپ چاہیں توحالات کے جبرکے باعث میراساتھ چھوڑدیں۔اس پر اراکین رابطہ کمیٹی اورتمام شعبہ جات کے ارکان نے الطاف حسین سے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم آپ کاساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔