ایک غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں11 سے 15 سال کی عمر کی تقریباً 4 کروڑ لڑکیاں بنیادی تعلیم سے محروم ہیں۔
رپورٹ کےمطابق 11 سے 15 سال کی لڑکیوں کی پرائمری تعلیم مکمل کرنےکی شرح خاصی کم ہےاور اس کی بڑی وجہ بچیوں کی کم عمری میں شادی اور تعلیم پر آنے والے اخراجات ہیں۔
کم عمر بچیوں کے اسکول نہ جانے کی شرح براعظم افریقہ میں سب سے زیادہ ہے، افغانستان میں کم عمری میں لڑکیوں کی شادی کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے، جہاں 46 فی صد لڑکیوں کی شادی 18 سال سے کم عمر میں کردی جاتی ہے۔