سندھ بچاو کمیٹی کا یوم سوگ قوم پرست رہنماوں کی گرفتاریوں کےخلاف بازار بند

قوم پرست کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ٹنڈو محمد خان میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال


ویب ڈیسک October 15, 2012
قوم پرست کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ٹنڈو محمد خان میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ۔ فوٹو پی پی آئی

مختلف علاقوں میں سندھ بچاو کمیٹی کا یوم سوگ اور قوم پرست رہنماوں کی گرفتاریوں کےخلاف بازار بند۔

پولیس نے ٹنڈو محمد خان، نوابشاہ، ڈگری اورمیرپور بٹھورو سمیت مختلف شہروں میں چھاپے مار کر درجنوں قوم پرست کارکنان کو گرفتار کر لیا، گرفتاریوں کے خلاف ٹنڈو محمد خان میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی، نامعلوم افراد نے پتھراؤ کر کےکئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے ہیں، نوابشاہ میں بھی جزوی طور پردکانیں بند ہیں۔

حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دکانیں بند کرا دیں، بدین، سانگھڑ، میرپورخاص اورقریبی اضلاع میں کاروبار معمول کے مطابق جاری ہے لیکن ٹریفک کی آمدورفت کم ہے۔

بدین کے علاقے نندو شہر میں سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف ریلی نکالی گئی جبکہ جاتی میں قوم پرست جماعتوں نے مظاہرہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں