جو کام سائیں سرکار نہ کرسکی وہ خواجہ سراؤں نے کر دکھایا

سکھر میں خواجہ سراؤں نے مریضوں کی عیادت کی اورانہیں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں، جوس، دستی پھنکے اور دیگراشیا فراہم کیں۔


ویب ڈیسک June 25, 2015
سکھر میں خواجہ سراؤں نے مریضوں کی عیادت کی اورانہیں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں، جوس، دستی پھنکے اور دیگراشیا فراہم کیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کے باعث ہلاکتوں پر سائیں سرکار تو ٹس سے مس نہ ہوئی لیکن اس پر خواجہ سرا ضرور حرکت میں آگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جو کام حکومت سندھ کو کرنا تھا وہ خواجہ سراؤں نے کر دکھایا۔ سکھرمیں خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد گرمی کی شدت سے متاثرہ افراد کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچ گئے اور انہیں پانی کی ٹھنڈی بوتلیں، جوس، دستی پنکھے اور دیگر اشیا فراہم کیں۔ خواجہ سراؤں کی جانب سے ضروری اشیا کی فراہمی پر مریضوں کی خوشی دیدنی تھی جس پر انہوں نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدت کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد موت کی وادی میں پہنچ چکے ہیں لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہیں دکھائی دے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |