وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال

ملاقات میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک June 25, 2015
وزیر داخلہ نے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ سمیت ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیر داخلہ نے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ملاقات میں موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |