یوسف رضا گیلانی نے ترک خاتون اول کا ہار واپس کرنے کی تحریری یقین دہانی کرا دی

ہار کل وزیراعظم کے توشہ خانے میں جمع کرانے کے بعد رسید ایف آئی اے کے حوالے کردی جائے گی، سابق وزیراعظم


ویب ڈیسک June 25, 2015
ہار کل وزیراعظم کے توشہ خانے میں جمع کرانے کے بعد رسید ایف آئی اے کے حوالے کردی جائے گی، سابق وزیراعظم. فوٹو: ایکسپریس/فائل

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ترک خاتون اول کا سیلاب زدگان کی مدد کے لئے دیا گیا ہار واپس کرنے کی تحریری یقین دہانی کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ترک خاتون اول کے ہار سے متعلق ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو بیان ریکارڈ کرادیا جب کہ انہوں نے کہا کہ ہار وزیراعظم ہاؤس میں میرے اسٹاف کے پاس تھا جسے جمع کرانے کا کہہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کو وزیراعظم کے توشہ خانے میں ہار جمع کرانے کی ہدایت کی تاہم توشہ خانہ دوپہر 2 بجے بند ہونے کے باعث ہار جمع نہ کرایا جاسکا اور اب ہار کل وزیراعظم کے توشہ خانے میں جمع کرانے کے بعد رسید ایف آئی اے کے حوالے کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ سابق ترک وزیراعظم اورموجودہ صدر رجب طیب اردگان کی اہلیہ کی جانب سے 2010 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ہار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے حوالے کیا گیا تھا تاہم چند روز قبل اس وقت ہار کی گمشدگی کا معمہ حل ہوا جب انہوں نے یوسف رضا گیلانی نے اعتراف کیا کہ وہ ہار ان کے پاس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |