ٹائیگر شروف جیکی چن اور کترینہ کیف کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے

عامر خان نے انٹرنیشنل فلم’’ کنگ فو یوگا‘‘میں مرکزی کردار کے لیے ٹائیگر شروف کا نام تجویز کیا جسے قبول کرلیا گیا


ویب ڈیسک June 25, 2015
چین اور انڈیا کی مشترکہ فلم’’کنگ فو یوگا‘‘میں اداکار جیکی چن اور کترینہ کیف بھی جلوہ بکھیریں گے، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کو نوجوان اداکارٹائیگر شروف کی اداکاری بھا گئی ہے لہٰذا انہوں نے انٹرنیشنل فلم'' کنگ فو یوگا''میں مرکزی کردار کے لیے ان کا نام تجویز کیا جسے قبول کرلیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف کو اپنے فلمی کیرئیر کی ابتدا میں ہی دنیا کے بڑے اداکار جیکی چن کے ساتھ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کاموقع ملے گا۔ مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان نے چین اور انڈیا کی مشترکہ فلم''کنگ فو یوگا'' میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی تاہم اب فلم میں ٹائیگر شروف اہم کردار اداکریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ہی انٹر نیشنل فلم میں اہم کردار کے لیے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف کا نام تجویز کیا تھا جسے نا صرف قبول کرلیا بلکہ انہیں فلم میں بھی کاسٹ کرلیاگیاہے ۔

واضح رہے کہ چین اور انڈیا کی مشترکہ فلم''کنگ فو یوگا''میں اداکار جیکی چن اور کترینہ کیف بھی جلوہ بکھیریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں