زیر سمندر کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی متاثر

سب میرین کیبل میں خرابی کی تلاش کا کام جاری ہے جب کہ صارفین کو دیگر ذرائع سے سروس فراہم کی جارہی ہے،حکام


ویب ڈیسک June 26, 2015
پاکستان کے علاوہ خطے کے مختلف ممالک بھی متاثر ہوئے ہیں،فوٹو:فائل

ISLAMABAD: بحیرہ عرب سے گزرنے والی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوگئی جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو بذریعہ انٹرنیٹ دنیا بھر سے جوڑنے والی زیر سمندر مرکزی کیبل میں خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جبک ہ تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زیر سمندر مرکزی کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان کے علاوہ خطے کے مختلف ممالک بھی متاثر ہوئے ہیں۔

پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کی خرابی کی تلاش کا کام جاری ہے جب کہ صارفین کو دیگر ذرائع سے انٹرنیٹ سروس فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں