آل راؤنڈرعبدالرزاق نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا

محمد حفیظ میرے بہت اچھے دوست ہیں اور ان سے کوئی ذاتی شکوہ نہیں، مستقبل میں شکایت کا موقع نہیں دوں گا۔ عبدالرزاق


ویب ڈیسک October 15, 2012
محمد حفیظ میرے بہت اچھے دوست ہیں اور ان سے کوئی ذاتی شکوہ نہیں، مستقبل میں شکایت کا موقع نہیں دوں گا۔ عبدالرزاق۔ فوٹو فائل

FAISALABAD: آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا، ان کا کہنا ہے کہ کپتان محمد حفیظ سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔

عبدالرزاق نے کولمبو سے وطن واپسی پر ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ٹیم میں شامل نہ کرنے پر کپتان محمد حفیظ کو ذمہ دار ٹہرایا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں نہ کھلانے کا فیصلہ ٹیم مینجمینٹ کا نہیں صرف اور صرف کپتان محمد حفیظ کا تھا۔

عبدالرزاق کے میڈیا پر دیئے گئے اس بیان کا پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس پر عبدالرزاق نے موقف اختیارکیا ہے کہ میڈیا سے بات کرنے کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا انہوں نے مزید کہا کہ بات کرتے ہوئے میں جذباتی ہوگیا تھا۔

عبدالرزاق نے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ محمد حفیظ میرے بہت اچھے دوست ہیں اور ان سے کوئی ذاتی شکوہ نہیں، مستقبل میں شکایت کا موقع نہیں دوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں