پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کےجلسے پرفائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتارپولیس

ڈی پی او بہاولپور سہیل حبیب تاجک نے ملزم کو ڈی پی او خیرپور عرفان بلوچ کےحوالے کردیا.

خیر پور میں رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کےجلسے پر فائرنگ کرنے والا ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
خیر پور میں رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کےجلسے پر فائرنگ کرنے والا ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی صاحبزادی اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے خیرپور میں کچھ روزقبل منعقدہ جلسے پرفائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم مولوی عزیز اللہ عرف کفن بہاولپور سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم عزیز اللہ کو تھانہ بغداد پولیس نے ٹبہ بدر شیر کے علاقے سے گرفتار کیا۔


پولیس کے مطابق ملزم بہاولپور میں بھیس بدل کر مقیم تھا۔ ڈی پی او بہاولپور سہیل حبیب تاجک نے ملزم کو ڈی پی او خیرپور عرفان بلوچ کےحوالے کردیا .

واضح رہے کہ کچھ رورقبل خیر پور میں پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کے جلسے پر فائرنگ سے 6افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story