حصص مارکیٹ میں سیاسی افراتفری وافواہوں کے باعث سرمائے کا انخلا

کاروباری حجم بدھ کی نسبت 40.15 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر54 کروڑ92 لاکھ20 ہزار 520 حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter June 26, 2015
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 254.02 پوائنٹس کی کمی سے34077.92 ہوگیا۔ فوٹو: آن لائن/فائل

منفی افواہوں اوررپورٹس کے اجرا سے سیاسی افق پر غیریقینی صورتحال غالب ہونے، سرکلرڈیٹ کے حجم میں اضافے جیسے عوامل کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کومندی کے بادل چھائے رہے اورسرمایہ کاروں کے49 ارب31 کروڑ57 لاکھ97 ہزار255 روپے ڈوب گئے۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 35.09 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن فروخت کے بڑھتے ہوئے دبائو کی وجہ سے مذکورہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 254.02 پوائنٹس کی کمی سے34077.92 ہوگیا۔

کاروباری حجم بدھ کی نسبت 40.15 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر54 کروڑ92 لاکھ20 ہزار 520 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 363 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں124 کے بھائو میں اضافہ، 216 کے داموں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |