پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے ایڈمرل آصف سندھیلہ

سرکریک کاتنازع ہو یا اہم تنصیبات کی نگرانی پاک بحریہ نے ہمیشہ اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ آصف سندھیلہ


ویب ڈیسک October 15, 2012
سرکریک کاتنازع ہو یا اہم تنصیبات کی نگرانی پاک بحریہ نے ہمیشہ اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ آصف سندھیلہ. فوٹو ایکسپریس

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

پی این ایس قاسم منوڑہ میں پاک بحریہ کی دوسری پاک میرینز بٹالین کی کمیشننگ،ریڈار کنٹرولڈ گنز اور لو لیول ایئر ڈیفنس کی شمولیت کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ سرکریک کاتنازع ہو یا اہم تنصیبات کی نگرانی پاک بحریہ نے ہمیشہ اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

انہوں نے نیوی کے جوانوں اور افسروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ملکی دفاع کو یقینی بنانے اور دشمن کوکسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، کمانڈر کوسٹ ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ دوسری میرین بٹالین کو پاک بحریہ کی اہم تنصیبات ، انفراسٹرکچر ، کراچی بندرگاہ ، پورٹ قاسم کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں