یونس خان کے اعزاز پر سابق ساتھی پلیئرز بھی نہال
اسٹار بیٹسمین سخت محنت اورکمٹمنٹ کی وجہ سے اس سنگ میل پر پہنچے،انضمام الحق
یونس خان کے اعزاز نے سابق ساتھی کھلاڑیوں کو بھی نہال کردیا، ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کرنے پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، انضمام الحق کہتے ہیں کہ یونس سخت محنت اور کمٹمنٹ کی وجہ سے اس سنگ میل پر پہنچے، میں نے ہمیشہ ہی ان کے ساتھ بیٹنگ سے لطف اٹھایا۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کپتانی سے جان چھڑانے کی وجہ سے یونس اس مقام پر پہنچنے کے قابل ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹار مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان کولمبو میں سری لنکا کیخلاف اپنے کیریئر کا 100واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پانچویں کھلاڑی ہیں،انضمام نے کہاکہ جب کوئی 100 ٹیسٹ کھیلے تو آپ کو اسے عظیم کہنے کی ضرورت نہیں، یہ سنگ میل خود ہی اس کی عظمت کا ثبوت ہوتا ہے۔
یونس خان کا اس مقام پر پہنچا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ انضمام نے یونس کے ساتھ 2000-2007 تک کرکٹ کھیلی، انھوں نے کہاکہ جاوید میانداد، وسیم اکرم، سلیم ملک اور میں نے بھی 100 سے زائد ٹیسٹ میچز کھیلے مگر یونس خان ہم سب سے زیادہ محنتی ہیں، وہ فطری طور پر زیادہ باصلاحیت نہیں تھے لیکن انھوں نے سخت محنت اور ناقابل سمجھوتہ کمٹمنٹ سے اس کمی پر قابو پایا، میں نے ہمیشہ ان کے ساتھ بیٹنگ سے لطف اٹھایا۔
وہ گیند کو اس کی میرٹ پر کھیلتے ہیں، وہ کبھی کسی بھی قسم کی گیند چاہے وہ اسپن ہو یا فاسٹ اس سے قطعی نہیں گھبراتے۔ ایک اور سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یونس اس مقام پر اپنی کمٹمنٹ کی وجہ سے پہنچے، سب سے اچھی بات یہ تھی کہ انھوں نے قیادت چھوڑ دی جس سے ان کے کیریئر کو آگے لے جانے میں مدد ملی۔