ورلڈ ہاکی لیگ پاکستان اور بھارت کا میچ 22 گول سے برابر

بھارت سے میچ برابر کھیل کر پاکستان کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے

پاکستان کی جانب سے کپتان محمد عمران نے 2 گول کیے فوٹو : اے ایف پی

ورلڈ ہاکی لیگ میں ایشین سپر پاورز پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابرہوگیا تاہم پاکستان کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے جسے اب اولمپک کے لیے کوالیفائی کرنےکے لیے سیمی فائنل تک رسائی لازمی ہے۔


بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں ورلڈ ہاکی لیگ کے پول اے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے کھیل کے 13 ویں منٹ میں پاکستان پر برتری حاصل کرلی جسے پاکستان کی جانب سےمحمد عمران نے پینلٹی اسٹروک پر گول کرکے برابرکردی جب کہ میچ کے تیسرے کوارٹر میں کپتان محمد عمران نے پلینٹی کارنر پر دوسرا گول کر کے ایک گول کی برتری حاصل کی تاہم بھارت نے 2 منٹ کے بعد ہی دوسرا گول کرکے میچ پھر سے برابر کردیا۔

واضح رہےپاکستان کو اولمپک کھیلنے کے لیے ورلڈ لیگ ہاکی کے سیمی فائنل تک پہنچنا لازمی ہوگا جبکہ ناکامی کی صورت میں پاکستان اولمپک گیمز کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔ پاکستان اپنا اگلا میچ فرانس سے کھیلے گا جو اسے بھاری مارجن سے جیتنا ہوگا تاکہ سیمی فائنل تک رسائی آسان ہوسکے۔ ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان نے 3 میچزکھیل کر4 پوائنٹس حاصل کئے جب کہ بھارت کے 7 پوائنٹس ہیں۔
Load Next Story